تازہ تر ین

پریانکا نے اداکاری اور ماڈلنگ کے بعد نیا کام ڈھونڈھ لیا

مبئی:(ویب ڈیسک ) پریانکا چوپڑا ان دنوں یورپی ملک جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں چھٹیاں منارہی ہیں تاہم انہوں نے چھٹیوں میں بھی نیا کام ڈھونڈھ لیا ہے اور وہاں موجود اپنے پرستاروں کو شہر کی سیر کرارہی ہیں۔ہالی ووڈ اور بالی میں ایک کے بعد ایک ہٹ فلموں اور ڈرامہ سیریل نے پریانکا چوپڑا کو بے حد مصروف کردیا تھا جس کے باعث وہ اپنے گھر والوں کو وقت نہیں دے پارہی تھیں، حال ہی میں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم بے واچ کی ریلیز کے بعد پریانکا نے چھٹیاں منانے کا فیصلہ کیا اور اپنی فیملی کے ساتھ یورپ کے حسین شہر پراگ پہنچ گئیں۔تاہم پراگ میں بھی پریانکا کے چاہنے والے موجود ہیں جو انہیں وہاں دیکھ کر پر جوش ہوگئے، پریانکا بھی اپنے پرستاروں کے ساتھ گھل مل گئیں اور انہیں پراگ کی سیر کروانی شروع کردی، اداکارہ نے یورپی شہر کےحسین مقامات اور اپنے مداحوں کے ساتھ لی گئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، تصاویر میں پریانکا بہت خوش نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی بھارت کے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں پریانکا اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی، فلم کی شوٹنگ جلد شروع کردی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain