تازہ تر ین

رتیش دیش مکھ نے کنگ خان کی قیمتی چیزچرالی

ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ میں مزاحیہ اداکاری کرنے والے مشہور اداکار رتیش دیش مکھ نے اپنی نئی فلم ”بینک چور“ کی پروموشن کیلئے تمام حدیں پار کرتے ہوئے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا پورا پوسٹر چرالیا۔رتیش دیش مکھ کا شمار بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں کے ساتھ چلبلے اور مزاحیہ اداکاروں میں بھی ہوتا ہے، انہوں نے اپنی نئی فلم کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کروانے کیلئے ایسی حرکت کی ہے جس نے شاہ رخ خان کو چراغ پا کردیا،۔ رتیش نے اپنی آنے والی فلم ”بینک چور“ کی تشہیر کیلئے منفرد انداز اپناتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم ”ہیری میٹ سیجل“ کا پورا پوسٹر ہی چرا لیا۔شاہ رخ خان کو رتیش کا یہ مزاق بالکل بھی پسند نہیں آیا اورانہوں نے ٹویٹرپران کی اس حرکت پرطنزیہ جملوں کے تیر برساتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تصویرمیں سیجل اچھی لگ رہی ہے لیکن تم ہیری کی مزید بہتراندازمیں تصویراستعمال کرسکتے تھے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain