تازہ تر ین

فکسنگ سکینڈل میں نواز پر عائد معطلی کی مدت ختم

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں آل راﺅنڈرمحمد نواز پر پی سی بی کی جانب سے عائد معطلی کی مدت ختم ہو گئی ، ٹربیونل نے پی سی بی کی طرف سے نیشنل کرئم ایجنسی کی رپورٹ شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی جبکہ خالد لطیف کی جانب سے ٹربیونل کے سربراہ پر عدم اعتماد کی درخواست منظور کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق فکسنگ کیس میں آل رانڈر محمد نواز کی معطلی کی مدت ختم ہو گئی ، اب وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے ۔ دوسری جانب ٹربیونل نے پی سی بی کی طرف سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ کو کیس میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔، شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ پی سی بی کیس کو لٹکانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain