لاہور (آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی کے متعلق ایسی پیشگوئی رمیض راجہ نے دنیا کے بہترین کرکٹرز کو پچھاڑ دیا، ریمبو کے نام سے مشہور کمنٹیٹرز نے ایونٹ سے قبل پیشگوئی کی کہ فائنل پاکستان بھارت کا ہوگا اور پاکستان جیتے گا۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل آئی سی سی کی جانب سے دنیا کے بہترین کرکٹرز سے پیشگوئی لی گئی کہ ایونٹ کا فائنل کن دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس پیشگوئی پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا ، برینڈن میکولم نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ، گریم سمتھ نے پیشگوئی کی کہ جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت ، شان پولاک نے کہا کہ جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت میں کھیلا جائے گا۔سب کے آخر میں پاکستانی سابق کپتان رمیض راجہ نے پیشگوئی کی کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا اور پاکستان فائنل اپنے نام کرے گا۔