لاہور(شوبز ڈیسک) ماڈل واداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ میں اپنی کامیابی پرخوش ہوتا ہوں لیکن ناکامی پر کبھی مایوس نہیں ہوتا اور یہی میری کامیابیوں کا راز ہے۔ایک انٹر ویو میں فیصل قر یشی نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی، میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کیے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں۔