نئی دہلی (شوبز ڈیسک)سلمان خان کی نئی بالی ووڈ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے نئے گانے کی ودڈیو جاری کردی گئی۔عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گانے’میں اگر‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں اپنے مداحوں کو اب چینی اداکارہ کے ساتھ نظر آئیں۔’میں اگر‘ کے بول پر مبنی اس گانے کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کی موسیقی پریتم نے دی ہے۔فلم رواں سال عید کے موقع پر 23جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔