لاہور (خصوصی رپورٹ) واسا کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 20نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف شعبہ جات میں 16انجینئرز‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی بھرتی کئے جائیں گے۔ نئے انجینئربھرتی کرنے کے بعد مختلف سب ڈویژنوں میں آن پے سکیل پر کام کرنے والے ایس ڈی اوز سے اضافی چارج واپس لے لئے جائیں گے۔ دوسری جانب واسا میں آئی ٹی سسٹم متعارف کرانے کیلئے نئے آئی ٹی آفیسرز کی بھرتیاں بھی جائیںگی۔ ذرائع کے مطابق این ٹی ایس پاس کرنے والے انجینئرز کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں جبکہ آئندہ ہفتے انجینئرز کی بھرتی کیلئے انٹرویوز کئے جائیں گے۔
واسا بھرتیاں
