اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینٹ قائمہ کمیٹی مواصلات نے ڈاکخانہ جات ترمیمی بل 2017ءکی منظوری دے دی۔ اجلاس زیرصدارت چیئرمین کمیٹی داﺅد اچکزئی ہوا۔ چیئرمین کمیٹی کے سوالات کے جواب میں چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے 8ہزار کے قریب موٹروے پولیس میں بھرتیوں کی سمری وزیراعظم سے منظور ہو گئی ہے۔ دسمبر میں بھرتیاں شروع ہوں گی۔ داﺅد اچکزئی نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے بارے میں کمیٹی کے خدشات یقین میں بدل گئے۔ مغربی روٹ کو سردخانے میں ڈال دیا گیا۔ ڈی جی پوسٹل سروسز نے بتایا پوسٹل سروسز کی آغاز حقوق بلوچستان کی 171اسامیوں پر بھرتی کے خلاف حکم امتناعی خارج ہو گیا ہے۔ مجوزہ ترمیمی بل کے تحت 50روپے قیمت کے پوسٹل آرڈر کی حد ختم کر دی گئی جس کو کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
سمری منظور
