تازہ تر ین

شاہینوں کی اونچی اُڑان, بھارت کیلئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

اوول(ویب ڈیسک) کنگسٹن کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 339رنز کا ہدف دیدیاہے۔پاکستان کے 4کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔سب سے نمایاں بلے باز فخر زمان رہے.۔ انڈین کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان میدان میں اترے۔ دونوں بلے بازوں نے ابتدائی اوورز میں محتاط انداز اپنایا۔ تاہم پاکستانی اننگز کو ابھی کچھ وقت ہی گزرا تھا کہ فخر زمان انڈین باو¿لر بومرا کی گیند پر ایک کٹ شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر دھونی کو اپنا کیچ دے بیٹھے، تاہم تھرڈ ایمپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیدیا جس سے فخر زمان کی وکٹ بچ گئی۔اس کے بعد دونوں اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نہ صرف ٹیم کے سکور کو ا?گے بڑھایا بلکہ اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ پاکستانی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 128 رنز بنائے جو روایتی حریف انڈیا کیخلاف ایک ریکارڈ ہے۔ٹیم کا سکور 128 پر پہنچا تو اظہر علی رن ا?و¿ٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ بومرا کی تھرو پر وکٹ کیپر دھونی نے انھیں رن ا?و¿ٹ کیا۔ اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ نوجوان بلے باز فخر زمان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 92 گیندوں پر 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد فخر زمان نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھی تاہم ٹیم کا سکور 200 رنز پر پہنچا تو وہ ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ ا?و¿ٹ ہو گئے۔ پانڈیا کی گیند پر جدیجہ نے ان کا کیچ لیا۔ فخر زمان نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain