لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار بابر علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے ‘ حکومت کو بھی اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر علی نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پر لوگ ملک اور قوم کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج ہم تباہی کا شکار ہو چکے ہیں۔ بھارتی فلموں کی نمائش نے پاکستانی انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اسے بند ہونا چاہیے ۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فلموں کے آگے آنکھیں بچھا کر ان کی سینما¶ں میں نمائش کروائی جا رہی ہے جبکہ پاکستانی فلموں کو سینما ہی میسر نہیں۔