تازہ تر ین

بالی ووڈ اداکار بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے دیوانے

ممبئی: (ویب ڈیسک )گزشتہ روز چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑی بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے دیوانے ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینزٹرافی کے فائنل میں بھارت کو بد ترین شکست دے کر پاکستان چیمپئین بنا جس کے بعد بھارتی اداکاربھی پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف میں پیچھے نہیں ہٹے اور تعریفوں پر تعریفیں کرڈالیں۔بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستانی کی جیت پرمبارک دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہترین اندازمیں فائنل کھیلا جب کہ کچھ بہترین ٹیموں نے فائنل ہارا جس میں بھارت بھی شامل ہے۔بالی ووڈ کے چھوٹے بگ بی ابھیشیک بچن نے بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا اور کہا کہ آج پاکستان کی ٹیم بہت بہتر کھیلی تھی۔دوسری جانب اداکارہ سشمیتا سین نے بھی خوب تعریف کی اورکہا کہ فائنل میں پاکستان نے بہترین کھیلا اور یہ واقعی رحمتوں سے بھرا رمضان ہے۔فرحان اخترنے پاکستانی قومی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ آج بلاشبہ پاکستان نے ہر شعبے میں بہترکھیلا۔بالی ووڈ کے کامیڈی اداکاررتیش دیش مکھ نے بھی پاکستان کے کھیل کے اندازکوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ٹورنا منٹ میں بہترین اندازمیں کم بیک کیا ہے۔اداکارارجن رام پال کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے بہترین کھیلنے پرجیت مبارک ہو جب کہ وہ آج اس جیت کے حقداربھی تھے۔اداکارورن دھون نے کہا کہ کھیل میں ہارجیت تو ہوتی ہے لیکن پاکستان نے آج بہتر کھیلا جب کہ امید ہے کہ بھارت ایک بار پھر کم بیک کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain