ممبئی(خصوصی رپورٹ)بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے کہا کہ انہیں جسم پر ٹیٹو کھدوانے پر پشیمانی ہے۔ اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنی تازہ گفتگو میںکہا کہ انہوں نے جسم کے پانچ اعضاءجس میں پاﺅں،کان،گردن، بازو اورکلائی شامل ہیں پر تامل زبان میںجو کہ ان کی مادری زبان ہے میںٹیٹو کھدوائے ہیں جس پر پشیمانی ہے کیونکہ وہ اداکارہ ہیں انہیں ہر طرح کا کردار نبھانا ہوتا ہے اس لئے بھاری میک اپ سے وہ ان ٹیٹوز کو چھپاتی ہیں۔