سرینگر (این این آئی) حریت رہنما میر واعظ نے پاکستان کی جیت پر ٹویٹ کیا کہ ہر طرف آتش بازی ہے ¾ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ عید قبل از وقت آ گئی۔ بہتر کھیلنے والی ٹیم کا دن رہا ¾ پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارکباد۔اس ٹویٹ پر سابق کپتان گوتم گمبھیر نے لکھا کہ میر واعظ آپ کےلئے ایک تجویز ہے۔ آپ سرحد پار کر کے اس پار کیوں چلے جاتے؟ وہاں آپ کو بہتر پٹاخوں (چائنیز؟) اور عید کا جشن ملے گا ¾میں پیکنگ میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں۔میر واعظ کے اس ٹویٹ پر تقریباً ڈیڑھ ہزار کمنٹس آئے ہیں جبکہ اسے چھ ہزار سے زیادہ بار ری ٹویٹ اور 12 ہزار سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔میر واعظ اور گوتم گمبھیر کے ٹویٹس پر لوگوں نے مختلف انداز میں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ایک صارف فیصل نے لکھا کہ تجھے مرچی لگی تو میں کیا کروں؟ جبکہ ایک دوسرے صارف زعیم نعیم نے لکھا کہ آپ لوگوں کا رونا شروع ہو گیا؟امپاسیبل رائے نامی ٹوئٹر ہنیڈل سے ایک شخص نے لکھا کہ مجھے گمبھیر پسند ہیں ¾وہ ساری باتیں براہ راست کہتے ہیں، گھما پھرا کر کوئی بات نہیں کرتے۔ٹوئٹر ہینڈل انڈ ورسز ٹیرارزم سے لکھا گیا کہ آپ کہیں تو میر واعظ میں آپ کےلئے انڈیا سے جانے کی ٹکٹ کا انتظام کر سکتا ہوں ¾میں اس کام کے لیے اپنی موٹرسائیکل فروخت کر دوں گا۔جنید نے کہاکہ گمبھیر آپ کو ایک کام کیجیے۔ آپ اپنی ٹیم کے بیگ پیک کروائیے، تاکہ وہ گھر واپس جا سکے۔ان سب باتوں سے قبل اسی طرح کا ایک ٹویٹ معروف بزنس مین ہرش گوئنکا نے انڈین وزیر خارجہ کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ 11انڈینز لندن کے اوول میں پھنسے ہوئے ہیں۔ میڈم سشما سوراج برائے مہربانی انھیں بچائیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن منایا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر میںعوام نے سڑکوں پر نکل کر پٹاخے بجائے اور خوشیاں منائیں۔کشمیر میں جشن کا سا ماحول پیدا ہو گیا ۔ نوجوانوںنے جدوجہد آزادی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ انہوںنے ”جیوے جیوے “پاکستان جیسے نعروں کے علاوہ متعدد مقامات پر پاکستانی پرچم بھی لہرائے ۔اس موقع پر کشمیری خواتین نے پاکستان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حق میں کشمیرکا روایتی گیت وَن وُن بھی گائے۔ جنوبی ایشیاءکے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے فائنل میچ میں پہنچنے کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کے علاوہ کشمیر میں بھی اس میچ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔کشمیری حریت قیادت نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جوگھر میں نظربند ہیںایک بیان میں چیمپینز ٹرافی کے فائنل میںبھارت کو شکست دینے پر پاکستان کو مبارک باد پیش کی ۔ حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہاکہ کشمیری عوام نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح پر جشن منایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جیت عید سے قبل عید کی طرح محسوس ہوتی ہے ۔ انہوںنے اس کامیابی پر پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ۔ پاکستانی ٹیم کی فتح کی خبر سن کر بڑی تعداد میں لوگ میر واعظ کے گھر کے باہر جمع ہو گئے ۔میر واعظ بھی گھر سے باہر آگئے اور انہوںنے لوگوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی جیت پر خوشیاں منائیں۔ مختار احمد وازہ ، بلال صدیقی ، پروفیسر نذیر احمد شال ، فریدہ بہن جی ، جاویداحمد میر ، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ ، دختران ملت ، مسلم لیگ اور دیگر حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے بھی روایتی حریف بھارت کو چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں شکست دینے پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ ادھرسرینگر کے علاقے صفا کدل میں کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوجیوںکے بنکر کے قریب پٹاخے چلائے جس کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔