لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پاکستانی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ وطن واپسی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتح پر بھارت برداشت کا مظاہرہ کرے۔ کشمیری قوم پاکستانی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتی ہے۔ پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل پر جیت بھارت سے چھینی۔ انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم پاکستان کی کامیابی پر خوش ہے۔
