لاہور(کلچرل رپورٹر) استاد حامدعلی خان اور ولی حامدعلی خان گلوکاری کے بعد اب ماڈلز کے روپ میں بھی نظرآئیں گے ۔ دونوں فنکاروں نے گزشتہ دنوں ایک مقامی برانڈ کی عید کلیکشن کا فوٹوشوٹ کرایا۔ اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ولی حامدعلی نے بتایا وہ بچپن سے اپنے والد سے گلوکاری کی تربیت لیتے آئے ہیں اور اس حوالے سے وہی ان کے استاد بھی ہیں مجھے اپنے والد کے ہمراہ بہت سی تقریبات میں پرفارم کرنے کا موقع تو ملا ہے لیکن ایک ماڈل کے طورپر ہم دونوں نے پہلی بار کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے والد کو گلوکاری سے ماڈلنگ کا یہ سفر بہت اچھا لگا ہے اور مجھے امیدہے کہ شائقین بھی ہمیں اس روپ میں ضرورپسندکریں گے۔