تازہ تر ین

ٹی وی پر کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہی ہوں

لاہور (شوبز ڈیسک)ٹی وی کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ عید الفطر پر میرے کیریئر کی پہلی فلم “مہر النسا وی لب یو”نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے جس سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور اس کے بعد بڑی سکرین کے حوالے سے مستقبل کا فیصلہ کروں گی۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا میری خواہش تھی کہ فلموں میں ہیروئین کا کردار ادا کروں ، ہدایتکار یاسر نواز نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کر کے یہ موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا فلم میں دانش تیمور کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کیا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ میرے پرستار بڑی سکرین پر بھی میرے کردار کو ضرور پسند کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا جہاں تک ٹی وی پر کام کا سوال ہے تو اس پلیٹ فارم پر میں اپنے کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہی ہوں اور یہ میری ترجیح بھی رہے گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain