ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے فلم جگا جاسوس کی پرومشن کے دوران ایشوریا کو لومڑی کہہ ڈالا۔بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور آج کل اپنی نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔دونوں اداکار فلم کی تشہیر کے لیے نہ صرف ایک ساتھ وقت گزاررہے ہیں بلکہ میڈیا اور عوام کی بھر پور توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کی ٹانگ بھی کھینچ رہے ہوتے ہیں۔فلم جگا جاسوس کی تشہیر کے سلسلے میں کترینہ نے فیس بک پر لائیو شو میں ایشوریہ رائے بچن کو لومڑی کہہ دیا، شو کے دوران رنبیر نے کہا کہ وہ بھارتی اداکاروں کے نام لیں گے جسے کترینہ نے کسی بھی جانور کے نام سے بلانا ہے جس پر جیسے ہی اشوریا رائے بچن کا نام آیا تو کترینہ نہ طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ انہیں لومڑی کہہ ڈالا ۔واضح رہے کہ فلم جگا جاسوس میں کترینہ کیف اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 14 جولائی کو ریلیز ہوگئی۔