تازہ تر ین

کترینہ کو رنبیر کے ساتھ فلموں میں کام کرنا بھی گوارا نہیں

ممبئی: (ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ رنبیرکپور کے ساتھ کام کرنا انتہائی مشکل ہے لہذا آئندہ کبھی رنبیر کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔کترینہ اور رنبیر کپور کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور دونوں نے کئی باراس بات کا اعتراف بھی کیا تاہم ان کے درمیان گزشتہ کئی عرصے سے بڑھتی قربتیں کم ہونے لگی ہیں جب کہ کترینہ اور رنبیر آج کل صرف اپنی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔رنبیر کپور اور کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور اسی دوران کترینہ سے جب آئندہ رنبیر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ رنبیر کے ساتھ کام کرنا نہ صرف انتہائی مشکل ہے بلکہ لوگ جانتے ہیں کہ رنبیر بہت مشکل اور امتحان میں ڈالنے والے شخص ہیں جب کہ رنبیر بھی میرے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حق میں نہیں لہذا رنبیر کے ساتھ آئندہ کبھی کام نہیں کروں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain