ممبئی(خصوصی رپورٹ)بالی ووڈ اداکارہ و بنگالی حسینہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ عمر کے لحاظ سے کردار کرنا پسند کرتی ہوں اب سولہ بیس سال کی لڑکی کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بپاشا باسو نے کہا کہ کبھی بڑے سٹارز دیکھ کر نہیں بلکہ اپنا کردار دیکھ کر فلمیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس عمر میں سولہ یا بیس سال کی کالج کی لڑکی کا کردار تو جچے گا نہیں اس لیے میں ایسی فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کرتی ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اتنا لمبا عرصہ فلم انڈسٹری میں گزارنا اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم شائقین میرے کام اور مجھے پسند کرتے ہیں۔