لاہور (شوبزڈیسک)اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ انسان کی کامیابی میں اصول بنیادی کردار ادا کرتے ہیں میں نے زندگی بھر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اصول بندی اور مسلسل محنت سے کوئی انسان بھی کامیابی کا سفر طے کر سکتا ہے۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں نعمان اعجاز نے کہا کہ شرط یہ ہے کہ اس کے ارادے پختہ ہوں میں نے فلم، ٹی وی اور تھیٹر میں اداکاری کی ہے اب بھی کبھی دل کرتا ہے کہ سٹیج ڈرامہ کروں مگر موجودہ حالات میں جس طرح کے سٹیج ڈرامے ہو رہے ہیں ان میں کام کرنا میرے بس سے باہر ہے اور ویسے بھی ٹی وی پر مصروفیات کی وجہ سے تھیٹر کے لئے وقت نہیں نکال سکتا ۔