ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ میں فلم ‘وانٹڈ’، ‘ٹارزن دا ونڈر کار’ اور ‘ڈور’ جیسی فلموں سے اپنی شناخت بنانے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیا نے شاید کبھی سوچا نہ ہو کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہوگا۔گذشتہ دنوں عائشہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور کہا گیا کہ انھوں نے اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کرائی تھی جو اب خراب ہو رہی ہے۔سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ‘وانٹیڈ’ 2009 میں آئی تھی اور بے حد مقبول ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے ان کے ساتھ فلم ‘سلام عشق’ میں بھی اداکاری کی ہے۔ شاہد کپور کے ساتھ ان کی فلم ‘پاٹھشالا’ یعنی سکول بھی مقبول ہوئی تھی۔عائشہ ٹاکیا کو اس تصویر سے منسلک خبروں کو میڈیا کے سامنے آ کر بذات خود مسترد کرنا پڑا۔ عائشہ نے اسے بے تکی خبر کہا ہے۔ 2017 کے آغاز میں ایک فنکشن میں لی گئی تصویر کی وجہ سے عائشہ ٹاکیا کو ٹوئٹر پر ٹرول کا بھی سامنا کرنا پڑا۔