تازہ تر ین

اداکارہ الینا ڈی کروز نے فلم ”مبارکاں“ کےلئے پنجابی سیکھ لی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ الینا ڈی کروز نے اپنی آنے والی فلم ”مبارکاں“ کے لیے پنجابی سیکھی لی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق الینا ڈی کروزنے فلم ”مبارکا ں “میں پنجابی بول کر فلمسازوں کو حیرت میں ڈال دیا۔الینا نے کہا کہ شروع میں پنجابی بولنا بہت مشکل تھا اداکارہ نے کہا کہ فلم کے مصنفین کے ساتھ بیٹھی اور ان کے ساتھ پنجابی کی پریکٹس کی تاکہ میں اصلی پنجابی لڑکی کی طرح بات کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کسی طرح وہ پنجابی بولنے میں کامیاب ہو گئیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں انیل کپور کے ساتھ ڈبنگ کرنے سے ڈری رہی تھی کیونکہ وہ پہلے بھی فلموں میں پنجابی کردار ادا کر چکے ہیں۔انہوں نے اس فلم کی ڈبنگ کے لئے ایک دن میں دس سے گیارہ گھنٹے تک کام کیا اور فلم کی ڈبنگ صرف ایک ہفتے میں مکمل کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain