تازہ تر ین

دنگل بالی ووڈ کی 2ہزار کروڑ کمانے والی پہلی فلم

ممبئی (شوبزڈیسک)باہو بلی2نے دوسروں کے ریکارڈز توڑنے کیلئے اپنے ریکارڈز کی بارش کردی اوردنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بنی۔باہو بلی نے دنگل کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ دنگل تو دنیا بھر میں داو پیچ دکھا کر 800کروڑ سے پہلے ہی آوٹ ہوگئی تھی۔سب کا یہی کہنا تھا کہ باہو بلی کے آگے کوئی نہیں ٹک پائے گا لیکن عامر نے ہمت نہیں ہاری تھی کیونکہ دنگل کو ابھی چین میں ریلیز ہونا تھا۔پھر دنگل کو چین کے کروڑوں کا تڑکہ لگا اور ایسا لگا کہ جیسے کروڑوں کی بارش ہوگئی ہو ۔چین میں دنگل نے صرف47دنوں میں 1200کروڑ کمائے یعنی فلم کی اب تک چین میں ایک دن کی اوسط کمائی25کروڑ ہے۔اس دوران دنگل نے چین میں ایک دن میں سو کروڑ کا چھکا بھی کئی بار لگایا۔یاد رہے چین میں دنگل سے پہلے بالی وڈ کی سب سے کامیاب فلم عامر خان کی ہی پی کے تھی۔اس فلم نے چین میں سو کروڑ ہی کمائے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain