تازہ تر ین

بھارت کی ہار ،سٹہ بازی میں اجڑنے والے گھروں بارے خاص خبر

نئی دہلی (آن لائن)پاک بھارت میچ کرکٹ کی تاریخ میں سٹہ بازی کے حوالے سے ہمیشہ سے خبروں میں رہے ہیں ، پھر چاہے وہ کوئی عام میچ ہو یا پھر چیمپئین ٹرافی کا فائنل ہی کیوں نہ ہو۔ خبروں کے مطابق فائنل سے قبل ہی سٹہ بازی عروج پکڑ چکی تھی جس میں 2000 کروڑ سے زائد کی رقم سٹہ بازی پر لگنے کا کہا گیا تھا جس کی بڑی وجہ 10 سال بعد پاک بھارت کا آپس میں کسی بھی فائنل میں ٹکرانا تھا۔۔سٹہ بازی کا سب سے بڑا گھڑ بھارت کو قرار دیا جا چکا تھا جس کے بعد بھارتی پولیس نے کاروائیوں میں بہت سے سٹہ بازوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔ بھارت کے میچ ہارنے سے نہ صرف بھارتی عوام نے اپنے ٹی وی توڑے بلکہ بہت سے بھارتی کروڑں روپوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ چیمپئین ٹرافی کے اس فائنل کو سٹہ بازی کے لیئے بہترین قرار دیا گیا تھا جس میں بھارت کی جیت یقینی تھی ، مشہور سٹہ بازی کی ویب سائِیٹ Betfair نے بھارت کی جیت میں 100 پر 147 جبکہ باکستان کی جیت میں 100 پر 300 کا ریٹ رکھا تھا۔تاہم بھارت کی ہار نے بہت سے گھر اجاڑ کر رکھ دئیے اور لوگوں نے مایوس ہو کر خودکشیاں کر لی ۔بھارتی میڈیا ان تمام واقعات پر اپنی بدنامی کے ڈر سے خاموش تماشائی بنا رہا۔ چیمپئین ٹرافی کے فائنل میں بہت سی بالی ووڈ ہستیوں ، کاروباری شخصیات اور کرکٹ ستاروں نے بھی اپنا پیسہ لگا کر سٹہ بازی کا بازار گرم کیا۔ایک ذرائع کے مطابق اس تاریخی ہار کے بعد بھارت کی دو مشہور ہستیاں سٹہ بازی میں 300 کروڑ سے زائد کی رقم ڈبو بیٹھے ہیں۔یاد رہے کہ سٹہ بازی کو انگلینڈ میں قانونی حیثیت حاصل ہے اور کوئی بھی شخص سٹہ بازی میں حصہ لے سکتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق بھارت کے اس سال تمام میچ پر سٹہ بازی میں 2 لاکھ کروڑ لگایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain