تازہ تر ین

پی ٹی آئی کا مسلم لیگ ق کو بھی جھٹکا، اہم ترین رہنماءنے فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اجمل وزیر کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق سینیٹر اور وفاقی وزیر اجمل وزیر کے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ ہوچکا ہے اور امکان ہے کہ وہ بہت جلد عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کرلیں گے اجمل وزیر مسلم لیگ (ق) کے اہم اور مرکزی رہنما ہیں اور قومی سیاست میں اہم کردار ادا رکھتے ہیں بالخصوص فاٹا میں ان کا اثرورسوخ بہت زیادہ ہے اجمل وزیر ماضی میں وزیر ٹیکسٹائل کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں اجمل وزیر کے بعد کے پی کے کے مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درجنوں قومی رہنما بھی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے پر تول رہے ہیں اجمل وزیر سے اس حوالے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا موقف حاصل نہ ہوسکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain