سرینگر (اے این این) کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی پاکستانی ٹیم
کومبارکبادپر بھارتی کھلاڑی گوتم گھمبیر کے بعد سخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے نائب وزیراعلی نرمل سنگھ نے کہاہے کہ علیحدگی پسندلیڈران کے قول وفعل کا مقصد اپنی موجودگی کا احساس دلانا ہوتا ہے۔ میرواعظ کی پاکستانی ٹیم کومبارکبادپرسخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے نائب وزیراعلی نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ علیحدگی پسندلیڈران کے قول وفعل کا مقصد اپنی موجودگی کا احساس دلانا ہوتا ہے۔ نرمل سنگھ نے کہاکہ یہ بات قابل مذمت ہے کہ کشمیر میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اور علیحدگی پسندلیڈرپاکستانی ٹیم کیلئے تالیاں بجاتے پھررپے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایاکہ اس طرزعمل کاکشمیرمیں اپنی موجودگی کااحساس دلانے کیساتھ نوجوانوں کوتشددکیلئے اکسانایاترغیب دیناہے ،ادھرسابق وزیرقانون اوراین پی پی کے سینئرلیڈرہرش دیوسنگھ نے میرواعظ کوپاکستا ن کاایجنٹ قراردیتے ہوئے اسبات پرزوردیاہے کہ ایسے لوگوں کی سرگرمیوں کومکمل لگام دی جانی چاہئے ۔ بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے چمپینئزٹرافی فائنل کے اختتام پرکشمیری مزاحمتی قائدمیرواعظ عمرفاروق اور سابق کپتان گوتم گمبھیر کے درمیان سوشل میڈیا پر تکرارہوئی اوربھارتی ٹیم کے سابق کپتان نے میرواعظ عمرفاروق کو پاکستان جاکرجشن منانے کو کہا۔ تاہم گوتم گھمبیرکو سماجی ویب سائٹ پر پاکستانی ٹیم اور میرواعظ کے حامیوں کی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔