تازہ تر ین

فلم انڈسٹری میں 38 سال برقرار رہنا آسان نہیں تھا ،انیل کپور

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں 38 سال کا عرصہ گزارنا آسان نہیں تھا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور نے مبارکاں کے ٹریلر لانچ پر اس حوالے سے کہا کہ فلم انڈسٹری میں 3 دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزارا ہے اور اس دوران مختلف کردار ادا کئے ہیں ،فلم انڈسٹری میں کچھ حاصل کرنابہت مشکل ہے جس کے لئے مستقل محنت و لگن سے کام کیا ہے اور سکے لئے انہوں نے درست سمت میں اقدامات کئے جس کی وجہ سے انہوں نے انڈسٹری میں اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اداکاروں کو فلم انڈسٹری میں لمبا عرصہ گزارنے کے لئے کامیڈی اور جذبات پر مبنی فیملی انٹرٹینمنٹ فلمیں کرنی چاہیئں اور ان کی فلم ”مبارکاں“ میں روایتی فیملی انٹرٹنیمنٹ کے تمام مرکبات موجود ہیںجس میں انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ایک پیغام بھی دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain