تازہ تر ین

وزیراعظم نے قوم سے معافی مانگ لی

لندن(صباح نیوز) برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے لندن گرینفیل ٹاور میں آتشزدگی پر معافی مانگ لی برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے لندن گرینفیل ٹاورمیں لگنے والی آگ کو ریاستی ناکامی قراردے دیا۔ پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران ٹریزامے نے گرینفیل ٹاورآتشزدگی کے متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی نہ کرسکنے اور انتظامیہ کی غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگی۔لندن گرینفیل ٹاور میں گزشتہ ہفتے آتشزدگی ہوئی جس میں 69کے قریب افراد جان سے گئے۔ لندن کے عوام میں ناکافی سہولیات ملنے پرشدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، عوام نے حادثے میں حکومت کو قصور وار ٹہرایا اور لندن میئرصادق خان اور ٹریزامے پرشدید تنقید کی، عوام انصاف کا مطالبہ لے کر سڑکوں پر آگئے ہیں ۔سینکڑوں مظاہرین نے مغربی لندن سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا ،مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain