تازہ تر ین

بلوچوں کی پسماندگی, بلاول بھٹو نے اہم اعلان کردیا

بولان، کوئٹہ، لاہور (این این آئی، صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے سابق ادوار میں یہاں ترقی خوشحالی کے محض جھوٹے دعوے کیئے گئے عوام پر ترقی کے دروازے بند کیے گئے جسکی وجہ سے بلوچ عوام کا اعتماد وفاق سے اٹھ چکا لیکن آئندہ انتخابات میں پی پی پی ملک بھر میں کلین سویپ کرکے بلوچستان میں ترقی کے دعوو¿ں کو حقیقی عملی جامع پہنائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے ممتاز قبائلی شخصیت ملک ساجد خان بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک ساجد خان بنگلزئی نے انہیں دورے سبی کی دعوت دی اور مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد سبی کا دورہ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پرامن اور وطن سے محبت کرتے ہیں حقوق نہ ملنے کی وجہ سے بلوچ عوام اور وفاق میں دوریاں بڑھ گئیںاب ان فاصلوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہی ختم کراسکتی ہے یہاں کے عوام کو ترقی کے جھوٹے دعوو¿ں پر بہلایا گیا ہے مگر اب عوام باشعور ہو چکے ہیں انہیں مذید اندھیرے میں نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت بن چکی ہے عوام کی امیدیں پی پی پی سے جڑی ہوئی ہیں جنہیں ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلوچستان پارٹی کا گھر بن چکا ہے اور جیالوں کی محنت کی وجہ سے پارٹی پرچم ہر گھر پر نظر آتا ہے جو پارٹی کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے مذید کہا کہ بلوچستان کے عوام کی محبت کبھی فراموش نہیں کر سکتا یہاں کے غیور عوام نے ہر دور میں جمہوریت کو پنپنے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا اور ہر آمر حکمران کے خلاف ڈٹ کرمردانہ وار حالات کا مقابلہ کیا لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کے حالات آج بھی وہی ہیں یہاں عوام ترقی کے ثمرات سے محروم چلے آرہے ہیں۔ بجلی گیس پانی بنیادی ضرویات زندگی سے کوسوں دور عوام در بدر کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کا زالہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کریگی اور انشاءوہ دن دور نہیں جب یہاں کے عوام کو انکی امنگوں کے مطابق زندگی کی تمام سہولیات انکی دہلیز پر ملیں گی اور وہ زندگی کی آسائشوں سے مستفید ہو سکیں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی طرف سے پنجاب میں بارشوں سے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریلیف کے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ بلاول کی جانب سے جاری بیان میں پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بارشوں سے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے اور مزید تباہی سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ پنجاب میں برسات سے ہلاکتیں بہت افسوسناک ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے کارکنان اپنے اپنے علاقے میں متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain