تازہ تر ین

نوجوان کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی جیت کو قوم میں نیا ولولہ پیدا کردیا

اسلام آباد(انٹرویو:ملک منظور احمد) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل کے اندر نہیں لانا چاہےے۔ دہشت گردی اور مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے پاکستان میںکھیلوں کے میدان اجاڑ دئےے ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے۔ اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروانے کھل جائیں گے۔ آئندہ پی ایس ایل کے آٹھ سے دس میچز پاکستان میں منعقد کرائے جائیں گے۔ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ پر قبضہ کر رکھا تھا۔ نجم سیٹھی اور کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے کرکٹ پر بھارت کی بالادستی کو ختم کر دیا ۔کرکٹ کو سیاست سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ سپورٹس کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔جب نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہوگئے تو دہشت گردی اور انتہائی پسندی بھی ختم ہو جائے گی۔ لاءاینڈ آرڈر کے نام پر سپورٹس پر پابندیاں نہیں لگانی چاہےں۔ سپورٹس کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ جب خزانہ لٹاﺅ گئے تو نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہو ں گے اور نوجوان دہشت گردی کی تربیت کی بجائے کھیلوں کے میدانوں کا رخ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبریں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔میاں ریاض پیرزادہ نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے چئیمپئین ٹرافی جیت کر قوم میں ایک نیا جذبہ اور ولولہ پیدا کر دیا ہے۔ ہماری ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں نے کمال کر دکھایا ہے۔ نجم سیٹھی کرکٹ بورد کے چئیرمین شہریار خان اورکوچ اور کپتان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل سپورٹ کے دروانے کھل گئے ہیں۔ مذہبی فرقہ واریت اور بعض سیاسی جماعتوں نے کھیلوں کے میدان برباد کر دئےے تھے۔ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ شہدیوں کا خون رہیگاں نہیں جائے گا۔ لند ن میں نجم سیٹھی اور جگنو محسن کے خلاف نعرے لگانے والے ملک دشمن عناصر ہیں۔ خدراءسیاست کو کھیلوں سے دور رکھا جائے۔ پاکستان سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ عنقریب ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میںا نہوں نے کہا کہ وزیراعطم کی طرف سے کرکٹ تیم کے کھلاڑیوں کے لئے پرکشش انعاما ت قابل تحسین ہیں اور جو لوگ اس پر تنقیدر کر رہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ کھیلوں سے ہی پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا دیہاتی میلے اور روائیتی کھیلوں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اس سوچ کو ختم کرنا ہے جو کھیلوں کے راستے میں رکاوٹ ہے۔ پوری دنیا میں کھلاڑیوں کو انعامات دئےے جاتے ہیں جب تک ہم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے وہ اچھی کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے ہر کھلاڑی کو انعام کے طور پر گھر دئےے۔ حکومت کو چاہےے کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کرے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی صف اول کی ٹیموں میں ہوتا ہے۔ کرکٹ کی بحالی کے لئے نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ جگنو محسن کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ میری تجویز ہے کہ نجم سیٹھی جیسے لوگوں کو ملک کا وزیر خارجہ ہونا چاہےے۔ وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پوری چئیمپئین ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی ہر لحاظ سے قابل رشک رہی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ایسے کھلاڑی پیدا کئے جنہوں نے عالمی ریکارڈ قائم کئے۔ کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں سے ایف آئی اے کی طرف سے تحقیقات کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو کھلاڑیوں کو ہراساں نہیں کرنا چاہےے اور میں نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ ایف آئی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے باز پرس نہیں کرسکتی۔ اگر کسی کھلاڑی نے دو گیندیں روک لی ہیں یا غلط بولنگ ہوئی ہے تو کیا یہ انسانیت کا خون ہے۔ ہمیں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حراساں کرنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہےے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain