لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی کامیابی کےلئے آج بھی پر امید ہوں ‘فلمسازوں کو عید پر منفر د فلمیں لاکر انڈسڑی کی رونقیں بحال کر نی چاہیے۔ اپنے ایک انٹرو یو میں ریما خان نے پاکستان فلم انڈسڑی کی جو ایک پہچان ہے اس کو ختم کر نے کی بجائے اس کو دوبارہ بحال کر نے کی ضرورت ہے جو صرف منفر د فلمیں بنانے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے اور میں مایوس نہیں ہوں بلکہ آج بھی پاکستانی فلم انڈسڑی کی کامیابی کےلئے پر امید ہوں ۔