تازہ تر ین

عید کے دن ملک بھر میں 14 فلمیں ر یلیز کی جائینگی

کراچی(شوبز ڈیسک) عید کے دن ملک بھر میں 14 فلمیں ر یلیز کی جائینگی جس میں 5 پشتو، 3 پنجابی 2 قومی زبان سمیت 4 انگریزی فلموں کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔عید سے قبل 3 قومی زبانوں کی فلموں کی نمائش کی تیاریاں جاری تھیں ان میں شور شرابا اور دیگر مختلف مسائل کی بنا پر عید دنگل سے باہر ہوگئی ہیں۔میدان میں رہ جانیوالی فلموں میں ہدایتکا ر یاسر نواز کی فلم مہرالنسا وی لب یو اور ہدایتکار حسن وقاص رانا کی فلم یلغار، پشتو فلمیں زخمونہ، دس خوشی بہ منے، گل جاناں، سستا محبت، مے زندگی دہ گرفتار، پنچابی فلمیں دشمن، بہادر، مراثن، انگریزی فلمیں ٹرانسفارمر، پائریٹس آف دی کیریبیئن، ممی و دیگر شامل ہیں۔
اسکے علاوہ کراچی میں مختلف مقامات پر تین سٹیج ڈرامے عید کا چاند، نوبے بی نو ، عید کے سکندر اور میوزیکل شوز پیش کئے جائینگے۔اس بار بھی شائقین عمر شریف اور سلیم آفریدی کو سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکیں گے جبکہ شہزاد رضا ایک عرصے بعد سٹیج ڈرامے میں جلوہ گر ہونگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain