واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) ویسے تو امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد سے ہی ان کے خلاف مقدمات دائر کرنے سمیت مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مگر ایک معاملہ ایسا بھی ہے کہ جس میں ان کی صاحبزادی پر مقدمہ کردیا گیا ہے۔ ایوانکاٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈکشنز پر اٹلی کی جوتے بنانے والی ایک فیشن کمپنی نے سینڈل کا ڈیزائن چوری کرنے پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ ڈکیوزرا نامی کمپنی نے گزشتہ برس جون میں ایوانکا ٹرمپ پر ان کے بزنس پارٹنر مارک فشر کے خلاف 2010ءمیں کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے جوتوں کے ڈیزائن چوری کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ کمپنی نے اس مقدمہ میں الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور اس کے پارٹنر مارک فشر نے ان کے معروف سینڈل ”ولڈتھنک“ کے ڈیزائن کو چوری کیا۔