تازہ تر ین

بالی وڈ کے سپر سٹار کنگ خان شاہ رخ نے عید کیسے منائی؟

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شارخ خان کا کہنا ہے کہ وہ اس بار عید پر نہ صرف اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارا بلکہ ان کے لیے کھانا بھی بنایا۔بالی وڈ کنگ شارخ خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے مداحوں کے ہمیشہ خیرخواہ رہتے ہیں، تہوار کوئی بھی ہو شاہ رخ خان ہمیشہ اپنے مداحوں کو مبارکباد دینا نہیں بھولتے، عید الفطر کے موقع پر بھی کنگ خان مداحوں کو نہ بھولے اور عید کی ڈھیڑوں مبارکباد دیں۔ کنگ خان کے گھر منت کے باہر ہمیشہ کی طرح عیدالفطر کے موقع پر بھی پرستاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو انہیں مبارک باد دینے جمع ہوئے تھے۔شاہ رخ خان ہمیشہ کی طرح گھر کی بالکونی میں آئے اور مداحوں کو ہاتھ ہلاکر عید مبارک کہا جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ عید کے تہوار پر ہر ایک سے ملنا انتہائی مسرت کا باعث ہے، ہم پورا مہینہ عبادت کرتے ہیں ۔اور آج کے دن نئے کپڑے پہنتے ہیں جب کہ آج میرے بچوں نے بھی نیا کرتا پہنا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain