ممبئی(شوبز ڈیسک ) بولی وڈ کی خو بصو رت اداکارہ ایشو ریا رائے بچن 17 سال بعد معروف اداکار انیل کپور کے ساتھ ’فینی خان‘ نامی فلم میں کام کرتی نظر آئینگییہ دونوں اداکار آخری مرتبہ ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ نامی فلم میں نظر آئے تھے، اور اب ہدایت کار راکیش اوم پراکاش مہرا کی فلم میں اکھٹے ہورہے ہیں۔ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ایک 17 سالہ ابھرتے ہوئے گلوکار کی زندگی کو پیش کیا جائے گا، جس کے والد اپنے ملک کی ایک کامیاب گلوکارہ کو اغواءکرلیں گے۔اس فلم میں ایشوریا گلوکارہ کا کردار کرنے کے ساتھ ساتھ گاتی بھی نظر آئینگی، اور انہیں انیل کپور اغواءکرلیں گے۔فلم کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع کی جائے گی۔