ممبئی(شوبز ڈیسک) بولی وڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان کو ایک ایونٹ میں ساڑھی پہننے پر سوشل میڈیا پرتنقید نشانہ بنایا جارہا ہے۔38 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے شوہر اور اداکار کنال کھیمو کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں، یہ تصاویر ان کی گود بھرائی کی رسم سے لی گئیں تھیں۔اپنے گود بھرائی کی تقریب میں سوہا علی خان نے گلابی رنگ کی خوبصورت بنارسی ساڑھی زیب تن کی تھی۔بہت سے صارفین نے سوہا علی کو اس موقع پر مبارکباد دی، تاہم بہت سے ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے ان تصاویر پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔جبکہ ایک کا کہنا تھا کہ ’یہ کونسی ثقافت فالو کررہی ہیں جو ساڑھی پہنی ہے‘۔تاہم چند مداحوں نے سوہا علی کو سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ان کی مرضی ہے وہ جو چاہے پہننے کا انتخاب کرسکتی ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں فلم ’دنگل‘ کی اداکار فاطمہ ثنا شیخ کو بھی رمضان کے مہینے میں ’مختصر لباس‘ پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔