تازہ تر ین

بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ، سرحد پر ہزاروں فوجی تعینات

بیجنگ(این این آئی) چین اور بھارت نے شدید کشیدگی کی وجہ سے سکم سیکٹر میں سرحد پر ہزاروں فوجی تعینات کردئیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین میں کئی دہائیوں کی سب سے بدترین محاذ آرائی جاری ہے اور دونوں ممالک کی افواج نے اپنے تین تین ہزار فوجی سرحد پر تعینات کردئیے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بھی سرحد کا دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔دونوں افواج مورچے بنا کر اپنی اپنی پوزیشنز مضبوط کررہی ہیں جبکہ نفری میں اضافہ کرکے ہزاروں فوجیوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں پہلے بھی دونوں فوجوں میں کشیدگی چلتی رہی ہے تاہم موجودہ محاذ آرائی انتہائی سنگین حد تک پہنچ چکی ہے جو کسی بھی وقت بڑی جھڑپ میں بدل سکتی ہے۔ادھر چینی وزارت خارجہ نے بھارتی فوج پر سکم سیکٹر میں دراندازی کا الزام لگاتے ہوئے ڈوکلام کے علاقے سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزرات خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بھارت سے بامعنی مذاکرات کی ضرورت پر زور بھی دیتے ہوئے کہا کہ ڈوکلام غیرمتنازع طور پر چینی علاقہ ہے جہاں سے بھارت اپنی فوج واپس بلائے۔

.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain