تازہ تر ین

وزیراعظم کے پاس عہدہ چھوڑنے کے سوا کونسا آپشن موجود؟ پیپلز پارٹی کا حیران کُن اعلان

لاہور (خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس واقعے کے وقت خطے کے حالات انتہائی کشید ہ تھے جس کی وجہ سے پاکستان پر امریکی دباﺅ بہت زیادہ تھا ، اس لئے امریکا نے وفاقی، پنجاب حکومت اور پاک فوج پر اثر و رسوخ استعمال کیا، ریمنڈ ڈیوس نے سیلف ڈیفنس میں دو نوجوانوں کو قتل کیا جس کے باعث اگر اس کیس کی ٹرائل کی جاتی تو پاکستانی قانون کا فائدہ اٹھا کر وہ باعزتی بری ہوجاتا۔نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرنے میں پاکستان کے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی، ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوانوں کے ورثا دیت پر رضامند نہیں تھے، ورثا ، قوم اور مذہبی جماعتوں کے جذبات اپنی جگہ لیکن اگر اس کیس کو پاکستان کے عدالتوں میں شروع کیا جاتا تو ٹرائل کے دوران ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے امکانات بڑھ جاتے ،امریکی شہری کی رہائی میں پاکستانی ایجنسیاں ، حکومتیں اور تمام ادارے ملوث تھے۔ پےپلزپارٹی کے سےکرٹری جنرل سےد نےئر حسےن بخاری نے کہاہے کہ (ن) لےگ کی کشتی پھنس چکی ہے اب نوازشرےف کے پاس وزےر اعظم کے عہدے سے الگ ہونے کے سواکوئی آپشن نہےں‘(ن) لےگ والے سن لےں جب وہ گندے کام کرےں گے تو انکے کپڑے پھر گندے ہی ہوں گے ‘پےپلزپارٹی جمہو رےت کے ساتھ ہے مگر حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کو کسی صورت سپورٹ کےا اور نہ ہی آئندہ کر ےں گے بلکہ کر پٹ حکمرانوں کا احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوڈ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے مسٹر خواہ مخواہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں ورنہ حکومتی سطح پر کسی بھی موقع پر ریمنڈ ڈیوڈ کو سفارتی استثناءدینے کی کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔ سینیٹر سعید غنی نے شاہ محمود قریشی کے دعوے کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان پر ریمنڈ ڈیوڈ کو استثناءدینے کے لئے دباﺅ ڈالا تھا،پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے شاہ محمود قریشی پر زیادہ ہی اثر کر دیا ہے اس لئے ایسے دعوے کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو صدمہ یہ تھا کہ اسے دوبارہ وزیر خارجہ نہیں بنایا گیا تھا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کیا ہے، اپنا خون دیکر جمہوریت کو پیپلز پارٹی نے سر سبز رکھا ہے۔ خواجہ سعد رفیق ملک توڑنے کی دھمکیاں دےنے کی بجائے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے کی تدبیر کریں۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر دور میں عدلیہ کے سخت سے سخت فیصلے کو تسلیم کیا حتیٰ کہ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر بھی پی پی پی نے ملک توڑنے کی بات نہیں کی بلکہ جمہوریت اور ملکی استحکام کی جدوجہد کو اور زیادہ تیز کیا۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت کے حکم پر جے آئی ٹی نے میاں نواز شریف اور انکے خاندان سے تحقیقات کا آغاز کیا ہے تو مسلم لیگ (ن) کے وزیروں اور مشیروں نے شور مچانا شروع کر دیا ہے۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی میں پیش ہو کر شریف فیملی نے قانون کے احترام کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں اور دوسری طرف واویلا کرتے ہیں کہ ہمیں جے آئی ٹی پر تحفظات ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain