تازہ تر ین

”یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اُڑانے کیلئے“

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت ، اتحاد اور ترقی کے خلاف سرگرم عناصر کو شکست دی جائے گی دہشت گردی ،انتہا پسندی کیخلاف قوم کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی کے مطابق جاری بیان میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پاکستان کی سالمیت ، اتحاد اور ترقی کے خلاف سرگرمیاں کرنے والے عناصر کو شکست دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں حالیہ دھماکوں کے متاثرین کا خیال رکھا جائے گا اور ان کی مکمل مدد کی جائے گی۔ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو ہدایت کی کہ وہ پارہ چنار دھماکوں کے متاثرین میں وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت امدادی چیک تقسیم کریں۔
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ تعمیرات ومواصلات ،پنجاب حکومت اورشجر روڈز لمٹیڈکے مابین پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شیخوپورہ،گوجرانوالہ روڈ کودورویہ بنانے کا معاہدہ طے پاگیا-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ماڈل ٹاﺅن میں منعقدہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے-معاہدے کی رو سے شیخوپورہ ،گوجرانوالہ روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا اور اس منصوبے کو ایک سال کی مدت میں مکمل کیاجائے گا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شیخوپورہ ،گوجرانوالہ روڈ کودو رویہ بنانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بی او ٹی کی بنیاد پرمعاہدہ کیا گیاہے-43کلو میٹر طویل سڑک پر پونے 6ارب روپے لاگت آئے گی- عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ماڈل کو اپنایاجا رہا ہے، بلاشبہ دنیا بھر میں اس ماڈل کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے-پبلک پرائیو یٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی شعبہ سرمایہ کاری کر کے منافع کماتا ہے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرتاہے اوراسی مقصد کے تحت پنجاب حکومت صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے رہی ہے اور شیخوپورہ، گوجرانوالہ روڈ کو دورویہ بنانے کا کام بھی اسی ماڈل کے تحت کیا جا رہاہے جبکہ بجٹ میں مختص وسائل کو دیگر اہم ترین منصوبوں کے لئے استعمال کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے-یہ ایک منافع بخش منصوبہ ہے جسے بی او ٹی کے ماڈل پر چلایا جائے گا-اگرچہ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے 30جون 2018 ءکی تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم میں محکمہ تعمیرات ومواصلات اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتا ہوں کہ اس اہم منصوبے کو 30اپریل یا مئی2018ءکے آغاز میں مکمل کیا جائے-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کا بہت بڑا منصوبہ شروع کیاہے، جس پر 67ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں -اسفالٹ سڑکوں کی تعمیر سے دیہی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا گیاہے اور دیہی زندگی میں خوشحالی لائی گئی ہے-انقلاب آفرین اس منصوبے کی کوالٹی بھی اپنی مثال آپ ہے-رواں مالی برس صوبے کی دیہی سڑکوں کی تعمیر کے لئے 17ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے،ان سڑکوں کی دیکھ بھال کےلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں-دیہی سڑکوں کی تعمیر کے پروگرام کے خالق وزیراعظم محمد نوازشریف تھے جنہوں نے 1985میں اپنی وزارت اعلی کے دور میں اس منصوبے پر کام شروع کیا- انہوںنے کہا ہے کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں ساڑھے 4ارب روپے رکھے گئے ہیں اور اسی برس اس سڑک کی تعمیر شر وع ہوجائے گی اور رواں مالی برس میں اسے مکمل کیا جائے گا،اسی طرح خانیوال سے لودھراں تک دورویہ سڑک کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیاہے اور 22ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ اسی سال مکمل ہو گا-جے آئی ٹی میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے بیٹوں کی دوسری بار طلبی کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ میں آپ کے ان سوالوں کا جلد تسلی بخش جواب دوں گا آج متعلقہ موضوع پر ہی بات کی جائے-ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہسپتالو ںکی آﺅٹ سورسنگ کے ماڈل پر کام کررہی ہے-مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال آﺅٹ سورس کیا گیاہے،اسی طرح بیدیاں روڈ پر شہبازشریف ہسپتال کوآﺅٹ سورس کیا گیاہے اور ا ن دونوں اداروں کو انڈس ٹرسٹ چلا رہاہے جبکہ ملتا ن میں کڈنی سنٹر کو بھی انڈس ٹرسٹ کے حوالے کیا گیاہے-لاہو رمیں پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے منصوبے پر کام کیا جارہاہے او ریہاں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک لوگوں کو طبی سہولتیں فراہم کررہاہے اور یہ منصوبہ بھی آﺅٹ سورس ماڈل کے تحت آگے بڑھایا جارہاہے -انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ان سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے اس ماڈل کو اپنایا جا رہاہے-ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ جمہوریت کی گاڑی بہترین انداز سے اسفالٹ روڈ پر چل رہی ہے او ر آگے بڑھ رہی ہے اور کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ اس اسفالٹ روڈ کو خراب کیا جائے اور کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ یہ گاڑی پٹری سے اترجائے-ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ سانحہ احمد پو رشرقیہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءمیں 20لاکھ روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں- انہوںنے کہاکہ پنجاب میں برن یونٹ نہ ہونے کے حوالے سے انتہائی غلط بات کی گئی – میں برن یونٹس نہ ہونے کے جوغلط الزامات لگائے ہیںوہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور غلط الزام لگانے سے گریزکریں-ان لوگوں کے اپنے صوبے میں ایک بھی برن یونٹ نہیں ہے جبکہ پنجاب کے بڑے شہروں کے علاوہ بڑے ہسپتالوں میں برن یونٹ کے شعبے موجود ہیں جہاں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں-ریمنڈ ڈیوس کی حالیہ کتاب کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اس کی رہائی میں اس وقت کی پنجاب حکومت کا قطعا کوئی کردار نہیںتھااور آج دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہوگیاہے- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چائنہ ہیوانگ گروپ( China Huaneng Group ) کے چیئرمین چاﺅ پگسی (Mr.Cao Peixi )کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی -چیئرمین رویائی انرجی گروپ چائنہ کیو یافو (Qiu Yafu Mr.)اور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے- چیئرمین چائنہ ہیوانگ گروپ نے 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مد ت میں تکمیل پر وزیراعلی محمد شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباددی اور کہاکہ 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا ایک مثالی کارنامہ ہے اور پنجاب کے وزیراعلی نے ایک ناممکن کام کو ممکن کر دکھایاہے-1320 میگا واٹ کی پیداواری گنجائش کے توانائی کے منصوبے کی 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل سے نہ صرف چین بلکہ دنیا کا نیاریکارڈ قائم ہواہے اور پوری دنیا کے پاور سیکٹر کی تاریخ میں یہ منصوبہ ایک ٹرینڈ سیٹر بن کر سامنے آیا ہے- انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی بھرپور حمایت کے بغیر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل کا خواب پورا نہیں ہوسکتا تھا اور بلاشبہ ان کی مدبرانہ قیادت میں انتہائی شفافیت،انتہائی جذبے اورانتہائی محنت کے ساتھ ساہیوال کول پاور کا منصوبہ مکمل کیا گیا ہے اورشفافیت ،محنت اور عزم کی نئی داستان رقم ہوئی ہے،جس کا کریڈٹ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے- چیئرمین ہیوانگ گروپ چائنہ نے کہاکہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان او رچین کے درمیان تعاون کی مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے اورمیری زندگی میں کوئی منصوبہ ایسی بے مثال شفافیت ،اعلی معیار اور برق رفتاری سے مکمل نہیں ہوا-وزیراعلی شہبازشریف نے اس منصوبے کو مکمل کرانے کےلئے جس ولولہ انگیز کمٹمنٹ کا مظاہرہ کیاہے،میں اسے زندگی بھر نہیں بھلا سکتا -شہبازشریف کے شاندار جذبے، انتھک محنت اور کام کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے اور شہبازشریف نے اس پورے منصوبے میں مثالی لیڈر کا کردار ادا کیا ہے اور مجھے پورا یقین اور اعتماد ہے کہ پنجاب کے ساتھ پاکستان کے عوام شہبازشریف کے اس شاندار کردار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے -انہوںنے کہاکہ 1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ نے شفافیت ، معیار اور رفتار کی نئی تاریخ لکھی ہے اوراس منصوبے کی 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پوری دنیا کے ساتھ چین کا بھی ریکارڈ ٹوٹ گیاہے – ساہیوال کول پاور پراجیکٹ نے شفافیت ، معیار اور رفتار کے نئے بینچ مارک قائم کئے ہیں اور میں ذاتی طو رپر شہبازشریف کی شفافیت کی پالیسی اور ان کے دن رات کام کرنے کے غیر معمولی انداز سے بہت متاثر ہواہوں،انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے انتہائی محنت ، عزم اور جذبے سے کام کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے – شہبازشریف نے کئی بارذاتی طو رپر منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ساہیوال کا دورہ کیا جس سے ہمارے ورکرز کے حوصلے بلند ہوئے او رانہوںنے صوبے کے وزیراعلی کے عزم کا بھرپو رساتھ دیا،بلاشبہ 1320میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے لئے جو کچھ شہبازشریف نے کیاہے وہ شاندار بلکہ انتہائی شاندار ہے جسے کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا -انہوںنے کہاکہ ہمارا پنجاب میں سرمایہ کاری کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہاہے اور ہم پاکستان خصوصا پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کریں گے اورہمارا تعاون آپ کے ساتھ جاری رہے گا-وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساہیوال کول پاور کا منصوبہ انتھک محنت ، خلوص نیت اور غیر معمولی عزم کا شاہکار ہے-پاکستان کے عوام نے اتنی برق رفتاری سے کسی منصوبے کو مکمل ہوتے نہیں دیکھا-انہوںنے کہاکہ منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے چین کی کمپنیوں کا بے مثال تعاون لائق تحسین ہے جبکہ پنجاب حکومت کے متعلقہ ا داروں اور حکام نے بھی دن رات ایک کر کے قومی اہمیت کے اس اہم ترین منصوبے کو مقررہ مدت سے 7ماہ قبل مکمل کیا،اسی طرح وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں وفاقی محکموں او راداروں کا بھر پور تعاون بھی شا مل حال رہا-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا کے قریب وین میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے -وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے -وزیراعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں-وزیراعلی نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے-


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain