اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت ، اتحاد اور ترقی کے خلاف سرگرم عناصر کو شکست دی جائے گی دہشت گردی ،انتہا پسندی کیخلاف قوم کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی کے مطابق جاری بیان میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پاکستان کی سالمیت ، اتحاد اور ترقی کے خلاف سرگرمیاں کرنے والے عناصر کو شکست دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں حالیہ دھماکوں کے متاثرین کا خیال رکھا جائے گا اور ان کی مکمل مدد کی جائے گی۔ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو ہدایت کی کہ وہ پارہ چنار دھماکوں کے متاثرین میں وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت امدادی چیک تقسیم کریں۔
