لاہور (کرائم رپورٹر) رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں ظالم شوہر نے روٹی نہ دینے پر بیوی کو ڈنڈوں‘ سوٹوں کے وار کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ سٹی کے علاقہ موضع کنگرہ کا رہائشی محنت کش باسط رات گئے گھر آیا تو اس نے اپنی بیوی ثریم بی بی سے روٹی مانگی تو وہ اپنی معصوم بچی کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گئی۔ دیر ہونے پر باسط آگ بگولہ ہوگیا اور طیش میں آ کر قریب پڑے ڈنڈے سے بیوی پر تشدد شروع کر دیا بعدازاں اس کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
بیوی قتل
