لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ سجل علی نے کہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ میری پہلی بالی ووڈ فلم ”مام“ سو کروڑ کے کلب میں شامل ہو جائے گی۔ فلم میں میرے ساتھ عدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے عدنان صدیقی اور سری دیوی نے بڑا اعتماد دیا اور میں مشکل سین بھی ان کی مدد سے ہی کر پائی۔ انہوں نے کہا کہ اب 7جولائی کو میری فلم بھارت سمیت پاکستان میں بھی ریلیز ہو رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ مائرہ خان اور صبا قمر کے بعد اب میری فلم بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں سری دیوی، اکشے کھنہ، نوازالدین صدیقی، عدنان صدیقی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔