تازہ تر ین

جیل سے رہائی کے بعد جمشید دستی کا شادی بارے اعلان،کس سے ہو گی ،دیکھئے خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک )جمشید دستی کا آئندہ عام انتخابات کے بعد شادی کرنے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی جیل سے رہائی کے بعد اپنے آبائی علاقے مظفر گڑھ پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر ان کے حامیوں اور علاقے کے لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میرا جرم صرف یہ تھا کہ صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کینشست کےسامنے آکر گو نوا زگو کے نعرے لگائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں سانپ اور چوہے چھوڑے گئے جلد نواز شریف اپنے خاندان سمیت جیل میں ہونگے۔رکن قومی اسمبلی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام انتخابات کے بعد شادی کر لیں گےتاہم انہوں نے اپنی دلہن کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ کون ہے۔یاد رہے کہ جمشید دستی کو گزشتہ روز اشتعال انگیز تقریر کیس میں سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain