تازہ تر ین

عمران خان نے بڑا اعتراف کر لیا، کپتان نے اہم ترین وجہ بھی بتادی

چترال (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اپنے ہی وزیر کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کر لیا۔چترال میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے اپنے وزیر شاہ فرمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شاہ فرمان پتہ نہیں 2,3سال سے کیا کر رہے تھے لیکن اب وہ جاگ گئے ہیں اور انہوں نے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اچھا کام کیا ،چلیں دیر سے شروع کیا لیکن کم از کم کام شروع تو کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا کرم ہونیوالا ہے، پہلی بار بڑے ڈاکووں کا احتساب ہو رہا ہے،چھوٹے چور نہیں، بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے سے کرپشن رکتی ہے
چترال میں عمران خان نے لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمیں تحریک انصاف نے کہا نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے، پاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے، پہلی بار بڑے ڈاکووں کا احتساب ہو رہا ہے، چھوٹے چور نہیں، بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے سے کرپشن رکتی ہے، نوازشریف کی سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں تلاشی ہو رہی ہے، یہ چوری کر کے معصوم سی شکل بنا لیتے ہیں۔
عمران خان نے پانی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گندے پانی سے بچوں کی زیادہ ہلاکتیں پاکستان میں ہوتی ہیں، پانی لینے کے لئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرے، ترقیاتی بجٹ لاہور پر خرچ ہوتا جہاں پینے کا صاف پانی نہیں، کراچی میں کرپٹ ٹینکر مافیا پیسے بنا رہا ہے، ڈی آئی خان اور کرک میں بھی صاف پانی نہیں ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کا دوسرا بڑا مسئلہ بجلی ہے، ہمیں آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑتے ہیں، اگر بجلی پانی سے بنے تو ہمیں قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، قرض اتارنے کے لئے لوگوں پر ٹیکس لگائے جاتے ہیں، کمیشن کے لئے کوئلے کے ذریعے بجلی بنائی جاتی ہے، کوئلے کے ذریعے بجلی کی پیدوار سے آلودگی پھیلتی ہے، جس سے اوسطاً 11 سال کی زندگی کم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی سے بجلی بنانے پر خرچا اور آلودگی دونوں کم ہوتے ہیں۔ چین میں کوئلے کے پاور پروجیکٹ بند، یہاں کھولے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain