تازہ تر ین

کامیاب میزائل تجربہ، امریکہ میں کھلبلی، پینٹاگون بھی پریشان

  1. بیانگ یانگ‘ سیول‘ واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) شمالی کوریا نے امریکی دھمکیاں نظرانداز کرتے ہوئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔ کورین میڈیا کے مطابق امتیازی نشان ہواسونگ 14 میزائل کا تجربہ صدر کم جونگ ان کی نگرانی میں کیا گیا۔ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل امریکی سرزمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیا نے جنوبی کوریا فوج کاحوالے دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیانگ یانگ/سیول/واشنگٹن (آئی این پی)شمالی کوریا نے دعویٰ ہے کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے، میزائل امریکی سرزمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اس سے قبل امریکہ کا کہنا تھا کہ جاپان کے پانیوں میں ایک میزائل گرا ہے لیکن اس سے شمالی امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے،شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربوں میں اضافے سے تشویش کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔سرکاری ٹی وی پر جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق شمالی کوریا نے ہواسنگ 14 میزائل کا تجربہ اپنے لیڈر کم جانگ ان کی نگرانی میں کیا۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے ہونہاپ نے جنوبی کورین فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر 40 منٹ پر شمالی پیانگن صوبے میں بینگہیون سے داغا گیا۔اس سے قبل بحرالکاہل میں تعینات امریکی کمانڈ کا کہنا تھا کہ یہ درمیانی رینج کا میزائل تھا۔جہاں پیانگ ینگ نے اس حوالے سے پیش قدمی کی ہے وہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کے ذریعے کسی جگہ کو درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔جاپان کا کہنا ہے کہ یہ میزائل بحیرہ جاپان میں اس کے خصوصی اقتصادی علاقے میں گرا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود اپنی جوہری سرگرمیوں اور میزائل تجربات میں اضافہ کیا ہے۔جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری ہوشیہندے سوگا نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘شمالی کوریا کی جانب سے اس طرح کی مسلسل اشتعال انگیزی بالکل ناقابل قبول ہے۔ ہم نے اس کی مذمت اور سخت احتجاج کرتے ہیں۔’جنوبی کوریا نے نومنتخب صدر مون ژئی ان نے بھی ملک کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔یہ میزائل ایک ایسے وقت میں داغا گیا جب ایک روز قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شنزو ابے اور چینی صدر شی جن پنگ سے علیحدہ علیحدہ شمالی کوریا کے بارے میں بات چیت کی تھی۔گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں مون ژئی ان سے ملاقات بھی کی تھی اور کہا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پر ان کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے اور اب ‘پختہ ارادے کے ساتھ جواب’ دینےکا وقت آگیا ہے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain