لاہور (ویب ڈیسک ) ذرائع کا دعوی ہے کہ امریکی حکام یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کو بھی پاور شئیرنگ میں شریک کیا جائے تاکہ عالمی سطح پر دو سٹیک ہولڈرز سامنے آئیں۔ ان تجاویز پر بھی غور ہو رہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کونااہل نہ کیا جائے بلکہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے بعد آئندہ مکمل اقتدار اور اختیار تحریک انصاف کے حوالے کیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ حکمران اس فارمولے پر مکمل طور پر راضی ہیں جس کے بعد ن لیگ اور تحریک انصاف کے مشترکہ دوستوں نے اس فارمولے سے عمران خان کوآگاہ کر کے منانے کی کوشش بھی کی۔ عمران خان نے اس فارمولے کو یکسر مسترد کر تے ہوئے دوستوں سے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن ثابت ہو رہی ہے انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہو نگے۔اس لئے ان کے بارے نرم گوشہ اختیار نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کوئی پاور شئیرنگ کا فارمولہ ہمارے لئے قابل قبول ہے۔
