تازہ تر ین

”بھتہ نہ دیا تو ایڈز کا انجکشن لگا دیا جائے گا “خوفناک خبر نے تھر تھلی مچا دی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں بھتہ نہ دینےوالے افراد کو ”ایڈز جراثیم کا متاثرہ ٹیکہ “ لگانے کا انکشاف ہوا ہے ، خفیہ ادارے کی جانب سے اعلیٰ حکومتی حکام کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے لاہور، جہلم، گوجرانوالہ، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کو فون پر لاکھوں روپے بھتہ وصولی کی کالیںکیں۔ بھتہ نہ دینے پر سنگین دھمکیاں دیگئیں، ڈیفنس ، نواں کوٹ، اقبال ٹاﺅن، لوئر مال و دیگر تھانوں میں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو بھتہ خوروں کی دھمکیوں کے باوجود مقدمات درج نہیں کیے گئے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں کی پولیس اور خفیہ اداروں نے کالیں ٹریس کیں لیکن کالعدم تنظیم کا کوئی بھی اہم ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہناہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی دبئی پلٹ رضوان کو کار سوار نامعلوم افراد نے اغوا کرکے لاکھوں روپے بھتہ کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر ایڈز کا ٹیکہ لگانے کی دھمکیاں دیں۔ رضوان نے ایڈز کے خوف سے بھتہ خوروں کو لاکھوں روپے دے کر جان چھڑائی، واقعہ کے بعد رضوان نے سمن آباد تھانے ڈی ایس پی کو تحریری درخواست دی اور سارا واقعہ بیان کیا۔ موبائل کالیں ٹریس ی گئیں لیکن سمیں جعلی تھیں، اس حوالے سے خفیہ اداروں نے ایک رپورٹ بھی تیار کی کہ کراچی کے ایک معروف بزنس مین کو کالعدم تنظیم نے اغوا کیا بھتہ لینے کے باوجود ملزمان نے اس بزنس مین کو ایڈز کا ٹیکہ لگایا اور اس کے بنگلے کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔ ڈیفنس کے رہائشی ایک تاجر کو کالعدم تنظیم کے کارکنان نے اغوا کیا بھتہ نہ دینے پر ایڈز کا ٹیکہ لگایا تاجر کے اہل خانہ نے نہر کے قریب ہسپتال سے خفیہ طور پر علاج کروایا اور لاہور کے ایک ماہر سکن پروفیسر سے بھی چیک کرواتا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعددتاجروں، ٹرانسپورٹرز نے کالعدم تنظیم کو لاکھوں روپے بھتہ دیا اور کالعدم تنظیم کی دھمکی کہ پولیس سے بتانے پر ایڈز کا ٹیکہ لگنے کے خوف سے پولیس کو بھی واقعہ بتانے سے گریز کیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالہ سے پنجاب حکومت کی اعلیٰ شخصیت نے آئی جی پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain