ڑنیویارک(شوبز ڈیسک ) فلم ”اسپائڈر مین۔ ہوم کمنگ“ نے ریلیز ہوتے ہی جالا پھینک کر سب کو جکڑ لیااور 11 ارب70 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ پہلے نمبر پرآ گئی۔یہ ایونجرز میں ایکشن کے بعد اسپائیڈرمین کے لیے نیا ایڈونچر ہے، اس بار دشمن پیٹر پارکر کی ہردلعزیز اور قریبی شخصیات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتا ہے۔ اس دھمکی سے نمٹنے کے لیے اسپائیڈرمین اپنے دشمنوں سے انتقام لینے کا فیصلہ کرتا ہے اور پھر ایکشن کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ہدایت کار کائل بالڈا کی فلم ڈسپیکبل می تھری 2010ءاور2013ءمیں بننے والی فلموں کا سیکوئل ہے۔ ‘اس نئے سیکوئل میں نئے کرداروں کو شامل کیا گیا ہے۔فلم کی کہانی ایک راک اسٹار سے متعلق ہے جو دنیا کا قیمتی ہیرا چرا لیتا ہے۔فلم میں اہم کردار گرو کے جڑواں بھائی کو بھی پیش کیا گیا ہے۔فلم اس ہفتے مزید تین ارب چالیس کروڑ آمدنی کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے تھرلر فلم ”بے بی ڈرائیور“ ایک ارب 28 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔اس سنسنی خیز فلم کی کہانی جرائم پیشہ افراد کے لیے کام کرنے والے ایک ایسے با صلاحیت اور ماہر نوجوان ڈرائیور کے گِرد گھومتی ہے جو جرائم سے الگ ہو کر پر سکون انداز میں زندگی گزارنے کا خواہش مند ہوتا ہے۔موسیقی کے دیوانے اس ڈرائیور کو اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور طرح طرح کے خطرات مول لینا پڑتے ہیں