ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم ‘مام’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی اورعدنان صدیقی کی اداکاری کوخوب سراہا گیا اور خاص طور پر فلم کی پوری شوٹنگ کے دوران لیجنڈ اداکارہ سری دیوی پاکستان کے دونوں ہی اداکار سجل علی اورعدنان صدیقی کے خاصی قریب ہوگئی تھیں جس کے بعد اب سری دیوی کودونوں کی یاد ستانے لگی ہے۔
پاکستانی اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پرایک وڈیوشئیرکی جس میں بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی موجود ہیں اور وہ سجل علی اور عدنان صدیقی کو یاد کرتے کرکے رو رہی ہیں۔ سری دیوی کی یہ وڈیو پاکستان میں فلم ’مام‘ کے پریمئیر پر دکھائی گئی تھی۔
وڈیو میں ہوا ہوائی اداکارہ سری دیوی کا سجل علی اورعدنان صدیقی کے بارے میں کہنا ہے کہ آپ دونوں نے جس طرح اس فلم میں کام کیا ہے وہ لاجواب ہے، آپ دونوں کی بہت یاد ستاتی ہے، آپ لوگوں کے بنا اس فلم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہوں۔ اداکارہ نے روتے ہوئے مزید کہا کہ یہ لمحہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، مجھے آپ دونوں کی ہی بہت یاد ستاتی ہے جب کہ سجل سے میں بہت زیادہ محبت بھی کرتی ہوں۔
دوسری جانب اداکارہ سجل نے بھی اس وڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سری دیوی کی یہ وڈیو میرے لیے بہت بڑا سرپرائز تھا، اس وڈیو کے بعد میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، مجھے لگا کہ پاکستان میں فلم کے پریمئیر کے دوران وہ میرے ساتھ تھیں جب کہ میں بھی یہ وڈیو دیکھنے کے بعد روپڑی۔