لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ نیلم منیر نے لاہورمیں اپنے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے میڈیاسے گفتگوکی اور کہا کہ موسم کا اثر براہ راست موڈ پر ہوتا ہے خوشگوار موسم ذہن پر اچھا تاثر چھوڑ جاتا ہے ،بارش میں بھیگنا ،بارش کے گانے سننا اور پانی کیساتھ اٹکھیلیاں کرنا ہمیشہ ہی پسند ہے۔انہوں نے کہا لاہور کا موسم خوشگوار ہو تو لاہوری لذیذ پکوان تیار کرتے ہیں ،میرا زیادہ وقت کراچی میں گزرتا ہے ،کراچی میں سیوریج سسٹم اور سڑکوں پر کئی روز بارش کا پانی جمع رہنا شہریوں کیلئے کوفت کا باعث بن جاتا ہے یہ کہیں تو بہتر ہوگا کہ وہاں بارش اکثر زحمت تصور ہونے لگتی ہے۔لاہور میں مون سون کا آغاز ہوا ہے مگر ایک روز بعد پھر کراچی چلی جاﺅں گی وہاں جا کر بھی لاہور کی بارش کو مس کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاٹیکنالوجی کے آنے سے فلموں میں بارش کے گانے بھی کم ہوگئے ہیں۔